پاک بھارت میچ کے دوران پی آئی اے نے جہاز کے کپتانوں کی نئی ڈیوٹی لگا دی

پاکستان اور بھارت کے مابین ٹی 20ورلڈ کپ میں جوڑ آج پڑے گا، جہاں ملک بھر میں اس میچ کیلئے تیاریاں جاری ہیں وہیں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز نے بھی اپنے مسافروں کو میچ کی اپ ڈیٹس سے باخبر رکھنے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے اور جہاز کے کپتانوں کی نئی ڈیوٹی لگا دی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جہازوں کے کپتان پاک بھارت میچ سے مسافروں کو اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے ، کپتان سیٹلائٹ کے ذریعے میچ سے اپ ڈیٹ دیتے رہیں گے ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت آج شام سات بجے ٹی 20ورلڈ کپ میں اپنا افتتاحی میچ ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گے ، میچ کو لے کر سرحد کے دونوں اطراف جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے جبکہ وزیر داخلہ شیخ رشید تو پہلے ہی میچ کو فائنل قرار دے چکے ہیں ۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے ہیں ، دونوں ملکوں کا ہر شہری میچ کو لے کر انتہائی پرجوش ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں