پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے غیر ملکی گول کیپر کوچ لانے کی تیاریاں

پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے غیر ملکی گول کیپر کوچ لانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ گول کیپنگ کا شعبہ کمزور ہے، بہتری لائے بغیر گزارا ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیرملکی کوچ سے بھی گول کیپرز کو ٹریننگ دلوانا ضروری ہے، مستقبل کے لیے اچھے گول کیپرز تیار کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ سے پہلے گول کیپرز کی پرفارمنس کا معیار بہتر بنانا ہے۔

آصف باجوہ نے کہا کہ یکم مارچ سے لاہور میں کیمپ دوبارہ لگانے کا پلان ہے، قومی ہاکی ٹیم کا فٹنس کیمپ ایبٹ آباد میں بھی لگے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں