پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سلمان اکبر امریکی گول کیپرز کو تربیت دیں گے

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سلمان اکبر نے امریکی ہاکی ایسوسی ایشن سے معاہدہ کرلیا، سلمان اکبر پین امریکن گیمز تک امریکی گول کیپرز کو تربیت دیں گے۔

39 سالہ سلمان اکبر کو امریکی ہاکی ایسوسی ایشن نے چار ماہ کیلئے گول کیپرز ٹریننر مقرر کیا ہے۔

سلمان اکبر اس سے قبل جاپان کی قومی ٹیم کے بھی گول کیپرز ٹرینر رہ چکے ہیں۔

نجی ٹی سے گفتگو میں پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ وہ فی الحال ٹیم کو فرینکفرٹ میں ٹریننگ دے رہے ہیں جس کے بعد وہ نومبر میں امریکا میں اگلے مرحلے کی کوچنگ کریں گے تاکہ پین امریکن گیمز کیلئے ٹیم کو تیار کیا جاسکے۔

پین امریکن گیمز یوراگوائے میں جنوری میں ہونے ہیں۔

سلمان اکبر نے کہا کہ وہ پاکستان ہاکی ٹیم کی کوچنگ کیلئے بھی دستیاب ہوں گے تاہم اس کیلئے معاملات بھی طے کرنا ہوں گے، کسی آفیشل کی ایک فون کال پر اکیڈمی اور دیگر کمٹمنٹس چھوڑنا ممکن نہیں ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں