پاکستان کا ڈرائیو اِن میوزک کنسرٹ کیٹیگری میں عالمی ریکارڈ

پاکستان نے ڈرائیو-اِن میوزک کنسرٹ کے دوران سب سے زیادہ گاڑیاں جمع کرکے میوزک کنسرٹ سننے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرائیو-اِن میوزک کنسرٹ کا گینز ورلڈ ریکارڈ چند روز قبل اسلام آباد کے پرتعیش علاقے پارک ویو سٹی میں میوزک فیسٹیول کے دوران قائم کیا گیا۔مذکورہ میوزک کنسرٹ میں معروف گلوکار عاطف اسلم، بلال خان اور علی عظمت نے پرفارمنس کی۔

ملک اور دنیا کے سب سے بڑے ڈرائیو-اِن میوزک کنسرٹ کے دوران 1680 گاڑیوں نے شرکت کی، جن میں بیٹھ کر لوگ موسیقی سے لطف اندوز ہوئے۔

مذکورہ فیسٹیول میں 1680 گاڑیوں کی شرکت سے، اسی طرح کا اس سے قبل بنایا گیا ڈرائیو-اِن میوزک کنسرٹ کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

پاکستان سے قبل سب سے زیادہ کاروں کے ساتھ ڈرائیو-اِن میوزک کنسرٹ کا ریکارڈ 999 کاروں کے ساتھ بنایا گیا تھا، جسے پاکستان نے توڑتے ہوئے نیا اعزاز اپنے نام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں