پاکستان کا سب سے بڑا کرونا ویکسینیشن سینٹر بند

کراچی میں ملک کا سب سے بڑا کرونا ویکسینیشن سینٹر ڈیٹا آپریٹرز کی ہڑتال کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

ہفتے کو کراچی ایکسپو سینٹر میں کرونا ویکسینیشن سینٹر میں کام کرنے والے ڈیٹا آپریٹرز نے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال کردی ہے۔

ایکسپو سینٹر میں ایک شفٹ میں 65 ڈیٹا آپریٹر کام کرتے ہیں اور ان کی تین شفٹ ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوسکی ہے اور جب تک تنخواہیں نہیں ملیں گی، کام نہیں کریں گے۔ ہڑتال کے باعث ویکسینیشن کے لیےایکسپو سینٹر آنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں