پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے دو میچز (آج) کھیلے جائیں گے

پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے مزید دو میچز (آج) کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے مزید دو میچز میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے،پہلے میچ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کا مقابلہ کراچی یونائیٹڈ سے ہوگا،دوسرے میچ میں پاکستان واپڈا اور لائلپور کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

کوآرڈینیٹر تیمور کیانی نے بتایا کہ لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں نے ٹیم حصہ لے رہی ہیں، جن میں دفاعی چمپئن خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی سی اے)، مسلم کلب چمن، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز،لائل پور ایف سی، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں