ٹی20سیریز:انگلینڈ نےپاکستان کیخلاف اسکواڈ کااعلان کردیا

پاکستان اور انگلینڈ کی درمیان ٹی 20 سریز کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا.
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کےباعث ڈراپ ہونے والے کپتان آئن مورگن سمیت کئی اہم کھلاڑیوں کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان کیخلاف انگلینڈ کا اسکوا کپتان آئن مورگن، معین علی، جونی بیئرسٹو، جیک بال، ٹام بینٹن، جوز بٹلر، ٹام کورن، لیوس گیگری، کرس جورڈن، لائم لیونگ اسٹون، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان، پیٹ مارنکسن، عادل رشید، جیسن رائے اور ڈیوڈ ویلے شامل ہیں۔

انگلش کپتان سمیت جیسن رائے، معین علی، عادل رشید اور جونی بیئرسٹو کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی۔

پاکستان اور انگلینڈ کےمابین ٹی20 سیریز کا آغاز 16 جولائی سے ہوگا۔

اس سے قبل تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں انگلینڈ پاکستان کو 0-3 سے شکست دے چکا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں