ٹی 20 ورلڈکپ مین راؤنڈ کا آغاز آج سے ہوگا، پہلے روز کون کونسی ٹیموں کے میچ ہونگے ؟ آپ بھی جانیے

ٹی 20 ورلڈکپ 2021ء کے مین راؤنڈ کا آغاز آج سے ہوگا اور پہلے دن گروپ ون کی ٹیموں کے درمیان دو میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ آسڑیلیا او رجنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا ، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا۔

دوسرا میچ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہوگا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 7بجے شروع ہوگا۔

گروپ ون میں آسڑیلیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ ٹو میں پاکستان ، بھارت، افغانستان، نیوزی لینڈ، سکاٹ لینڈ اور نمیبیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں