ٹی 20ورلڈ کپ ، آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر نے چار گیندوں پر 4 کھلاڑی آؤٹ کر دیے

متحدہ عرب امارات میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں آئر لینڈ کے کرٹس کیمفر نے 4 گیندوں پر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر ایونٹ میں وکٹوں کی پہلی ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ابو ظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ، کرٹس کیمفر نے دسویں اوور کی دوسری گیند پھینکی جو بلے کو لگتی ہوئی سیدھی وکٹ کیپر کے ہاتھ میں پہنچی ۔

اگلی گیند پر کرٹس نے ریان کو ایل بی ڈبلیو کیا ، چوتھی گیند پر سکاٹ ایڈورڈ بھی ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے جبکہ اگلی (پانچویں) گیند پر روئیلوف وینڈر کلین بولڈ ہو گئے ۔کرٹس کیمفر کے اوور کی آخری گیند نیدر لینڈ کے کپتان پیٹر سیلار نے کھیلی ، انہوں نے اس گیند پر ایک سکور بنایا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں