ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ کا پاپوانیوگنی کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021ء کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پانچویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوانیوگنی کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج بھی 2 میچ کھیلے جائیں گے

آج کے کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بنگلا دیش اور عمان کی ٹیمیں شام 7 بجے مدِ مقابل ہوں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں سری لنکا نے نمیبیا اور آئر لینڈ نے نیدر لینڈز کو باآسانی شکست دی تھی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 3 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

اسی دن جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 41 رنز سے اور بھارت نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے زیر کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں