ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، کوالیفائنگ راونڈ، آئرلینڈ بمقابلہ نمیبیا ، ٹاس ہو گیا

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راونڈ کے آج کے اہم میچ میں آئرلینڈ نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے ۔

آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بلبیرنی نے کہا کہ مجھے بڑے کھیل میں بورڈ پر رنز جوڑنے کا آئیڈیا پسند آیا ، ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔

نمیبیا کے کپتان گیہرڈ نے بتایا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے باولنگ کا ہی فیصلہ کرتے ، یہ ہماری لیے نئی پچ ہے اس لیے ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ آئرلینڈ کس طرح کھیلتا ہے اور پھر یہ تجربہ بیٹنگ کے وقت استعمال کیا جائے گا ۔

ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، سٹیفن بارڈ کی جگہ پیکی کوشامل کیا گیاہے ۔ہم اپنی طرف سے ایک ایکسٹر سپینر کھلانا چاہتے تھے جس کی وجہ سے تبدیلی کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں