ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: عمان کا اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے پہلے مرحلے میں عمان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گروپ بی میں شامل دونوں ٹیموں کیلئے یہ میچ کافی اہمیت کا حامل ہے اگراسکاٹ لینڈ عمان کو شکست دے دیتی ہے تو وہ اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلے گی۔

عمان کے جیتنے کی صورت میں کہانی رن ریٹ پرجا ئے گی کیونکہ اس وقت اسکاٹ لینڈ 4 پوائنٹس کےساتھ گروپ بی میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ عمان کے 2 پوائنٹس ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 12 میں جگہ بنانے کیلئے 8 ٹیمیں دو گروپوں میں تقسیم ہیں جبکہ ہرگروپ سے 2 ،2 ٹیموں نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں