ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:شاہین آج کیویز پر جھپٹیں گے

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم آج دوسرے اہم معرکے میں نیوزی لینڈ سے مدمقابل ہوگی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شارجہ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

پہلے میچ میں بھارت کو 10وکٹوں سے شکست دینے والی قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔کپتان قومی ٹیم بابراعظم اور بابر الیون نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بھی جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔ بابر اعظم بھارتی ٹیم کو ہرانے کے بعد ہی اپنی نظریں اگلے شکار پر جمالی تھیں ۔

بابر اعظم نے اپنے میں ٹویٹ میں کہا تھا کہ ” پاکستان یہ جیت آپ کے لیے ہے”یہ تاریخ بن چکی ہے اب ساری توجہ اور نظریں اگلی گیم پر ہیں”۔

یاد رہے کہ آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے دوپہر تین بجے ہوگا.

دونوں ٹیمیں اپنا پہلا پہلا میچ ہار چکے ہیں اورگروپ پوائنٹ ٹیبل پر بدستور چوتھے اور چھٹے نمبر پر ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں