ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاپوا نیوگنی کا عمان کو 130 رنز کا ہدف

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاپوا نیوگنی نے عمان کو 130 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کے پہلے میچ میں میزبان عمان نے پاپوا نیوگنی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاپوا نیو گنی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔

اننگز کے آغاز میں ہی پاپوا نیوگنی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی 2 وکٹیں صفر پر گرگئیں تاہم بعد میں آنے والے بلے بازوں نے قدرے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

پاپوا نیوگنی کے اسد والا 56 رنزبناکرنمایاں رہے، انہوں نے تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی۔

ان کے علاوہ چارلس امینی نے 37 اور سیسی باؤ نے 13 رنزبنائے جب کہ عمان کی جانب سے ذیشان مقصود نے 20 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں،کلیم اللہ اور بلال خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آج دوسرے میچ میں بنگلا دیش اور اسکاٹ لینڈ آمنے سامنے ہوں گے ۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں