ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نمیبیا نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں نمیبیا نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ابوظہبی میں کھیلے جارہےکوالیفائنگ راؤنڈ کے ساتویں میچ میں نمیبیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو بیٹنگ کی دعوت دی ،جس پر نیدرلینڈز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

نیدرلینڈز کے اوپنرز میکس اوڈاوڈ اور اسٹیفن مائی براہ نے پہلی وکٹ پر 42 رنز کی شراکت بنائی، مائی براہ 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد رولف وین ڈر مرو بھی چلتے بنے۔

کولن ایکرمین اور او ڈاوڈ نے تیسری وکٹ پر 82 رنز کی شراکت بنائی، ایکرمین 35 اور میکس او ڈاوڈ 70 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نمیبیا کی جانب سے جین فرائی لنک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں