ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 141 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلےکے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 141 رنز کا ہدف دے دیا۔

عمان کے شہر العامرات میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے دوسرے میچ میں بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کےکپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے ۔

52 رنز پر اسکاٹ لینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد کرس گریوز اور مارک واٹ نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 140 رنز تک پہنچایا۔

کرس گریوز 45، جیورج مونسے 29 اور مارک واٹ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن نے 3، شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں