وزیراعظم عمران خان آج ربیع الاول کی تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج (اتوار) کے روز ربیع الاول کے مہینے کے لیے دس روزہ تقریبات کا آغاز کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں لکھا ہےکہ ” وہ آج ربیع الاول کے مہینے کے لیے تقریبات کے افتتاح کریں گے اور اس موقع پر نوجوانوں کے لیے ایک خاص اعلان کریں گے۔

”ہفتہ کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اور سینیٹرز سے ملاقات میں وزیراعظم نے پارٹی اراکین اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ربیع الاول کے پہلے عشرے کو بھرپور جوش اور جذبے سے منائیں۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلٰیٰ حکام پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے بارے میں تقریبات منعقد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں