ورچوئل ٹرافی ٹور آج شروع ہوگا، آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا ورچوئل ٹرافی ٹور آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ورچوئل ٹرافی ٹور آج شروع ہو گا ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 کے اسٹار کرکٹر ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھ ویٹ نظم پڑیں گے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے ورلڈ کپ ٹرافی ٹور ممکن نہیں تھا ، اس عمل سے دنیا بھر میں کرکٹ فینز ورچوئل ٹرافی ٹور میں شامل ہو سکیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ورچوئل ٹور کا ٖفیصلہ کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں