ورلڈ جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کل سے بھارت میں شروع ہوگا

ورلڈ جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کل سے بھارت کے شہر بھوونیشور میں شروع ہوگا۔

پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ جرمنی کے خلاف کھیلے گی، کپتان رانا وحید کا کہنا ہے کہ کھلاڑی جیت کے لیے پرعزم ہیں۔

میگا ایونٹ میں شریک ٹیم پاکستان کی جرمنی کے خلاف میچ کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔

پاکستان جونیئر ٹیم کے کپتان رانا وحید کا کہنا ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ٹیم کے کپتان نے قوم سے دعا کی بھی اپیل کی، پاکستان اور جرمنی کے درمیان میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 11 گیارہ بجے کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں