نیوزی لینڈ کے بعدآسٹریلیا بھی دورہ پاکستان پر تحفظات کا اظہار کرنے لگا

نیوزی لینڈ کے بعدآسٹریلیا بھی دورہ پاکستان پر تحفظات کا اظہار کرنے لگا.

ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ جلدبازی میں دورہ پاکستان سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سیریز کی اچانک منسوخی کے بعد آسٹریلیا نے بھی تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیاپاکستان میں صورتحال کاجائزہ لے رہاہے، ہم نیوزی لینڈ سے بھی اطلاعات کا تبادلہ کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سیکوریٹی ایجنسیوں سے بھی اطلاعات حاصل کریں گے۔

ترجمان کے مطابق جلدبازی میں دورہ پاکستان سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کریں گے، سیکیورٹی ماہرین کا مشورہ بہت اہم ہوگا۔

خیال رہے آسٹریلیا نے 1998 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ، آسٹریلیا کو فروری مارچ میں پاکستان میں 2 ٹیسٹ ،3 ون ڈے اور 3 ٹی20 کھیلنا ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پہلا ون ڈے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں