نیوزی لینڈ کی ہار کے بعد سوشل میڈیا پر سکیورٹی کے حوالے سے میمز کی بھرمار

کرکٹ شائقین یقیننا وہ لمحات ابھی بھولے نہیں ہوں گے جب ستمبرمیں پاکستان کا دورہ کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچ کے آغاز سے چند لمحات قبل سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کرکھیلنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ٹیم وطن واپس روانہ ہوگئی تھی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں گزشتہ روزشارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ وہ ٹاکرا تھا جس کا پاکستانیوں کو شدت سے انتظارتھا کیونکہ ستمبرسے لیکراب تک کے غم وغصے اوراُس مایوس کن کیفیت کو کیویزکیخلاف فتح ہی ختم کرسکتی تھی

اس میچ سے قبل ہی سوشل میڈیا پرنیوزی لینڈ کی سیکیورٹی کے حوالے سے میمز وائرل تھیں لیکن گرین شرٹس کی فتح نے تو پُرجوش شائقین کو کھل کرکھیلنے کیلئے پچ فراہم کردی۔

میچ کے دوران نیوزی لینڈ کے لیے ‘سیکیورٹی سیکورٹی ‘ کے نعرے لگائے گئے.

پہلے بھارت کیخلاف 10 وکٹوں سے تاریخی فتح اور پھرکیویز کو بھی 5 وکٹوں سے ہرانے کے بعد تفریح طبع کیلئے بھرپوراہتمام دیکھنے میں آیا۔

کچھ وائرل میمزدیکھیے جو یقیننا آپ کے چہروں پرمزید ہنسی بکھیرنے کا سبب بنیں گی.

اب تک کھیلے گئے دونوں میچزمیں بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا اگلا میچ 29 اکتوبرکوافغانستان کیخلاف دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں