نیوزی لینڈ ٹیم کی دورہ منسوخی سے متعلق تمام ثبوت میڈیا کے سامنے رکھیں گے،شیخ رشید احمد

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے عمران خان سے کہا ہے کہ کوئی تھریٹ نہیں تھا ,یہ خطرہ تھا کہ جب کھلاڑی باہرنکلیں گے تو کوئی شرارت نہ ہو جائے ,یہ تو بہانہ بنانے کے طریقے ہیں, دنیا کو شواہد کے ساتھ بتائیں گے کہ تھریٹ میسج ٹیم کے چلے جانے کے بعد بنایا گیا۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو انگلینڈ میں بھی تھریٹ تھا وہاں سے کیوں نہیں گئے؟ اتنی نیوزی لینڈ کی فوج نہیں اس سے زیادہ سیکورٹی دی, ہم نے آفر کی تھی کہ شائقین کے بغیر ہی میچز کرادیتے ہیں ,تحقیقات مکمل ہوچکی تمام ثبوت میڈیا کے سامنے رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں