نمرہ خان کا ساڑھی پہنے ہوئے سادہ انداز ہوا سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ نمرہ خان کا ساڑھی پہنے ہوئے سادہ انداز سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

اداکارہ و ماڈل نمرہ خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جن میں ان کا سادہ انداز دیکھا جاسکتا ہے۔

ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نمرہ خان نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک شاعرانہ پیغام بھی جاری کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’میرے لئے میری دنیا ہو تم، چھو کر جو گزری وہ ہوا ہو تم،میں نے جو مانگی وہ دعا ہو تم‘۔

اس انداز کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو بہت سراہا ہے اور اس انداز کو کافی پسند بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کا انداز خاصہ مختلف اور سادہ ہے جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بھی بنی رہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں