ناروے نے دنیا کا پہلا خودکار الیکٹرک بحری جہاز تیار کرلیا

فضا کو آلودگی سے بچانے کے لیے ناروے کے سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا الیکٹرک بحری جہاز تیار کر لیا گیا۔ جہاز میں 103 کنٹینرز رکھنے کی گنجائش ہے اور یہ 13 کلوناٹ کی رفتار سےسفر کرے گا۔

زہریلے مادوں کے اخراج سے فضا کو زہرآلود ہونے سے بچانے کے لیے پہلا خودکار الیکٹرک بحری جہاز ناروے میں ‏تیار کیا گیا جو رواں سال کے آخر میں پہلے کارگو سفر پر روانہ ہوگا۔ناروے کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ صفر کاربن اخراج کے ساتھ یہ بحری جہاز ہوا کو کسی بھی طرح سے آلودہ نہیں ہونے دے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ‏زہریلے کیمیات سلفر آکسائیڈ اور نائیٹروجن آکسائیڈ کے استعمال سے بھی محفوظ رکھے گا۔

ناروے کی کمپنی نے یارا میرین ٹیکنالوجی کی مدد سے 2017 میں پہلے الیکٹرک شپ کی تیاری کا عمل شروع کیا ‏تھا جو 4 سال کی مدت میں تکمیل کو پہنچا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ جہاز بغیر عملے اور ایندھن کے خودکار طریقے سے چلے گا۔ ابتدائی طور پر کنیٹینر اور دیگر سامان کرینوں ‏اور انسانوں کی مدد سے لوڈ کیا جائے گا۔ تاہم اگلے مرحلے میں انسانی عمل دخل ختم کر کے مشینوں کے ذریعے ‏تمام کام خودکار طریقے سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں