منال خان اپنے پیا گھر کی ہو گئیں، تصویریں، ویڈیوز وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کی سابق اداکار احسن محسن اکرام سے شادی گزشتہ شب ہو گئی ہے، اس خوبصورت جوڑی کی شادی کی تصویریں اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔

گزشتہ روز یعنی 10 ستمبر بروز جمعے کو منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں، منال خان اور احسن محسن اکرام کی نکاح کی تقریب کراچی میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں اور خاندان کی موجودگی میں منعقد ہوئی


نکاح کا ہونا تھا کہ منال خان کی دلہن اور احسن محسن اکرام کی دولہا بنے تصویروں اور ویڈیوز کے انٹرنیٹ پر خوب چرچے شروع ہو گئے۔

گزشتہ شب ہونے والی منال خان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز تا حال سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہیں جنہیں دونوں کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔


اپنی بارات کی تصویریں اور ویڈیوز منال خان اور احسن محسن اکرام کی جانب سے بھی اکاؤنٹس پر اور اسٹوریز پر شیئر کی گئی ہیں۔

22

سالہ منال خان نے اپنی شادی کی تقریب میں خوبصورت عروسی لباس اور زیورات پہنے ہوئے تھے جبکہ 28 سالہ احسن محسن نے اپنے اس زندگی کے بڑے دن کے لیے ایک سیاہ رنگ کی خوبصورت شیروانی کا انتخاب کیا۔


منال خان اور احسن محسن اکرام کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی تصویروں اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس خوبصورت جوڑی سمیت دونوں کے خاندان بے حد خوش ہیں ۔

اس نئی جوڑی کو پاکستان شوبز انڈسٹری سمیت انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بھی نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں