منال خان اور احسن محسن اکرام کی ڈھولکی پر حرا سومرو کی تنقید

پاکستانی اداکارہ حرا سومرو کی جانب سے معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی ڈھولکی کی تقریب پر سخت تنقید کی گئی ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیکوئل میں مرکزی کردار فرہاد کی بہن ’فاریہ‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ حرا سومرو کی جانب سے منال خان اور احسن محسن کی ڈھولکی کی تقریب اور عنقریب ہونے والی شادی پر تنقید کی گئی ہے۔
حرا سومرو نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر منال خان اور احسن محسن کی ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے۔

حرا سومرو نے تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اگر میں غلط ہوں تو مجھے معاف کیجیئے گا، پر ماہِ محرم میں ناچ گانے پر حکومت کی جانب سے سختی سے پابندی ہونی چاہیے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں