ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 257 روپے کم ہو کر 97 ہزار 908 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 13 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 748 ڈالر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں