ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ قیمت 600 روپے بڑھی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 27 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے بڑھ کر 109568 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت9 ڈالر اضافے سے 1802 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں