ملک بھر میں کورونا وائرس سےمزید82 ہلاکتیں، 3480 نئے کیسز

ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 82 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 662 ہو گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران 3480نئے مریض سامنے آئے۔کورونا مثبت کیسز کی شرح5.50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں