ملک بھر میں‌سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کم ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 150 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونے کی قیمت 129 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 866 روپے ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 8 ڈالر اضافے سے 1792 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں