ملک بھرمیں’ یوم بحریہ‘ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

پاکستان بھر میں آج یوم بحریہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،1965 کی جنگ میں بری اورفضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن آٹھ ستمبر کا دن پاک بحریہ کے نام رہا۔

یوم بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر یوم بحریہ ہماری قومی تاریخ کا عظیم الشان اور یادگار دن ہے،آپریشن سومنات میں جہازوں نے بھارتی بندرگاہ دوارکا پر حملہ کیا تھااور پاک بحریہ نے بھارتی ریڈار سٹیشن تباہ کر کے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔ پاک بحریہ کی واحد آبدوز غازی نے پوری بھارتی نیوی کو بندرگاہ میں مقید رکھا۔

یول چیف نے کہا کہ پاکستان نیوی خطے میں ایک مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے جبکہ پاک بحریہ عالمی پانیوں میں امن و استحکام کو یقینی بنا رہی ہے اور آج کے دن خون کے آخری قطرے تک ثابت قدم رہنے کا عہد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ جنگ ستمبرمیں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال آٹھ ستمبر کو یوم بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں