ملکی سیاحت کو فروغ دینے کا منصوبہ، 4 نئی ائیرلائنز کولائسنس جاری

سول ایوی ایشن نے سیاحت کے فروغ کے لیے 4 نئی ائیرلائنز کولائسنس جاری کردیے ، چاروں نجی کمپنیوں نے جلد اندرون ملک سیاحتی پروازوں کے آغاز کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ملکی سیاحت کو فروغ دینے کے منصوبے کے تحت سول ایوی ایشن نے 4 نئی ائیرلائنز کولائسنس جاری کردیئے ۔

کشمیرائیر،الویر ائیرویز ،اے ایس ایس ایل ائیر، نارتھ ائیر کو لائسنس جاری کئے گئے ، چاروں نجی کمپنیوں نے جلد اندرون ملک سیاحتی پروازوں کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

پہلے مرحلے میں لاہور ، کراچی اور اسلام آباد سے پروازیں آپریٹ کرنے پر غور کیا جائے گا جبکہ گوادر، تربت، موہنجوداڑو، گلگت، اسکردو، ہنزہ اور گندھارا کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی۔

ائیرلائنز کی جانب سے سیاحتی مقامات کے لیے ہیلی کاپٹر ، فکسڈ ونگ اور روٹری ونگ طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں