ملتان: ضلعی انتظامیہ کا مہنگی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف ایکشن

ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کے دوران مہنگی اشیاء فروخت کرنے والے6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن کیا ہے جس میں چکن سمیت مہنگی اشیاء خوردونوش فروخت کرنے پر 6 گراں فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے چھاپے مارے ہیں اور پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت 10 سے زائد مقدمات بھی درج کرائے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں