مصر کی افریقہ کپ آف نیشن کے فائنل میں رسائی

افریقہ کپ آف نیشن کے دوسرے سیمی فائنل میں مصر نے پینلٹی شوٹ آؤٹ پر کیمرون کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

کیمرون میں کھیلے جانے والے افریقہ کپ آف نیشن کے دوسرے سیمی فائنل میں مصر اور کیمرون آمنے سامنے آئے مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

اس کے بعد فیصلہ پینلٹی شوٹ آوٹ پر ہوا جہاں مصر کے گول کیپر گباسکی ہیرو ثابت ہوئے، انہوں نے کیمرون کی دو پینلٹیز روک کر مقابلہ ایک کے مقابلے میں 3 گول سے جتوا کر اپنی ٹیم کو فائنل تک پہنچا دیا۔

ایونٹ کا فائنل اتوار کو مصر اور سینیگال کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں