محکمہ موسمیات کی جانب سے ‏ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ‏ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے تحت 12 اگست کی رات سے 15 اگست کے دوران کشمیر، اسلام آباد ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی.

15 اگست کی شام سے 17 اگست کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، خانپور، رحیم یار خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں