محمد حفیظ ڈینگی کو ہرانے میں کامیاب، باقاعدہ ٹریننگ شروع کردی

قومی کرکٹر محمد حفیظ صحتیاب ہوگئے اور انہوں نے باقاعدہ ٹریننگ شروع کردی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران محمد حفیظ نے ڈینگی سے تیزی سے صحتیاب ہورہا ہوں، ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنا میرا ہدف ہے۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل سے رابطے میں ہوں۔

قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ ڈینگی سے تیزی سے صحتیاب ہورہا ہوں، بیماری کے باعث کافی کمزوری تھی اب اچھا محسوس کررہا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنا میرا ہدف ہے، ہائی پرفارمنس سینٹر میں باقاعدہ ٹریننگ شروع کردی ہے۔

محمد حفیظ نے یہ بھی کہا کہ نیشنل ٹی20 کپ کےلیے سینٹرل پنجاب کی انتظامیہ کو بتا دیا ہے کہ بہتر محسوس کیا تو ضرور کھیلوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں