متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے معیار پر تحفظات کا اظہار

متحدہ عرب امارات کی سول ایویشن اتھارٹی نے پاکستان میں ریپڈ پی سی آر ٹیسٹس کے معیار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ مہینے پاکستان سے 75 ہزار مسافر متحدہ عرب امارات گئے، پاکستان سے یو اے ای جانے والے تمام 75 ہزار مسافروں کا ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات پہنچنے والے 684 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا۔

متحدہ عرب امارات کو پاکستانی ایئر پورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹریوں کے معیار پر شدید تحفظات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں