مالم جبہ اسکینگ ریزارٹ سیاحوں کیلئے بند

وادی سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ اسکینگ ریزاٹ کو انتظامیہ نے سیاحوں کے لیے بند کردیا۔

ریزارٹ انتظامیہ کے مطابق مقامی شرپسندوں نے ریزارٹ کا بیریئر توڑا اور عملے کو ہراساں کیا، 2 سال کے دوران یہ تیسری بار ریزارٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ریزاٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوات پولیس مالم جبہ ریزاٹ کو تحفظ دینے میں تاحال ناکام ہے، اس لیے ریزارٹ کو سیاحوں کے لیے بند کررہے ہیں۔

اس حوالے سے ضلعی پولیس آفیسر سوات زاہد مروت نے بتایا کہ مقامی افراد اور ریزوٹ انتظامیہ کے درمیاں راستے کے تنازع پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد مقامی افراد نے مالم جبہ ریزوٹ پہنچ کر ہنگامہ آرائی کی۔

ڈی پی او زاہد مروت کا مزید کہنا ہےکہ تنازع کے فوری بعد حالات کشیدہ ہوگئے تھے البتہ پولیس اور ڈی سی کی بروقت مداخلت کے بعد مقامی افراد گھروں کو چلے گئے، اب حالات معمول کے مطابق ہیں۔

یاد رہے کہ سوات کے علاقے مینگورہ کے رہائشی افراد سے مالم جبہ جاتے وقت ٹیکس نہیں لیا جاتا جبکہ دیگر علاقوں سے گاڑیوں میں آنے والوں کو ٹیکس دینا پڑتا ہے، اس ٹیکس کی وجہ سے مقامی افراد شدید غم و غصے کا شکار بھی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں