لیجنڈ فٹبالر مائیکل اوون بطور کامیاب جوان فٹبال ‏ایمبیسیڈر کام کریں گے

معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ لیجنڈ فٹبال اسٹار مائیکل اوون بطور کامیاب جوان فٹبال ‏ایمبیسیڈر کام کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار اورسابق برطانوی فٹبالر مائیکل اوون نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ لیجنڈ فٹبال اسٹار مائیکل اوون بطور کامیاب جوان فٹبال ‏ایمبیسیڈر کام کریں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ لیجنڈ ‏فٹبال اسٹار کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ کامیاب جوان 10 ریجن میں فٹبال کے ٹیلنٹ ہنٹ ڈرائیو کر رہے ہیں، فروری ‏کے پہلے ہفتے میں کراچی میں فٹبال کے ٹرائلز کیے جائیں گے۔

مائیکل اوون نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں سے کہتا ہوں پیشہ ور فٹبالر بنیں، ‏فٹبال کے شعبے میں پاکستان کے مستقبل کے اسٹارز ٹیلنٹ ہنٹ سے نکل کر سامنے آئیں گے۔

سابق برطانوی فٹبالر نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ، ہاکی کےعلاوہ فٹبال میں بھی دلچسپی لی جاتی ہے، ٹرائل ‏کے دوران کھلاڑیوں کے معیار کو دیکھوں گا، پاکستانی نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ پیشہ ور فٹبالر بنیں۔مائیکل اوون نے ‏کہاکہ ہاکی کرکٹ کے ساتھ ساتھ فٹبال کے دیوانے بھی پاکستان میں موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ پاکستان میں فٹبال کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ کا حصہ ہوں، فٹبال کے شعبے میں ‏پاکستان کے مستقبل کے اسٹارز ٹیلنٹ ہنٹ سے نکل کر سامنے آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپ سے آئے انٹرنیشنل کوچز بھی پاکستان کے ‏فٹبالرز کے ساتھ کام کریں گے، میں مان ہی نہیں سکتا کہ پاکستان میں فٹبال کا ٹیلنٹ نہیں ،بس پاکستان میں نوجوان فٹبالرز کو ‏مواقع فراہم کرنے کی دیر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں