لاہور پولیس 15پر موصول ہونیوالی کالز 90 فیصد جھوٹی ہونے کا انکشاف

لاہور: چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کامران خان نے انکشاف کیا ہے کہ پولیس ریسکیو 15 پر موصول ہونے والی کالز 90 فیصد جھوٹی ہوتی ہیں اور ان جھوٹی کال کرنے والوں میں 70 فیصد بچے ہیں۔

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی طرف سے ایک سال کا جائزہ پیش کیا گیا جس کے مطابق پولیس ریسکیو ون فائیو پر اوسطاً ساڑھے 36 لاکھ کالز سالانہ موصول ہوئیں، ستمبر 2020 سے ستمبر 2021 تک 90 فیصد کالز جھوٹی نکلیں، جھوٹے کالرز میں 70 سے 80 فیصد بچے نکلے۔

ریکارڈ کے مطابق روزانہ 10 ہزار کالز میں سے 9 ہزار ہاکس کالز نکلتی ہیں، سیف سٹیز اتھارٹی نے 200 ریگولر کالز کا جائزہ لیا جس میں سے 165 سے زائد موبائل بچوں کے استعمال میں نکلے۔

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کامران خان کا کہنا تھا کہ ون فائیو نمبرپر موبائل فون میں محفوظ ہوتا ہے، والدین موبائل فون بچوں کو تھما دیتے ہیں ،گیمزکھیلنے اور کارٹون دیکھنے کے دوران بے دھیانی میں بچےون فائیوپر کال کردیتے ہیں۔

کامران خان نےکہا کہ جلد جھوٹی کال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں