قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کیپنگ کے بجائے کوکنگ گلوز تھام لیے

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے شوہر کی ویڈیو شیئر کی جس میں سابق کپتان پاستہ بنانے میں مصروف عمل ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد پاستہ بنارہے ہیں اور انہوں نے ہاتھوں میں گلوز پہن رکھے ہیں۔


سرفراز احمد کی ویڈیو کو شائقین کرکٹ کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

شان مسعود کو شرارت سوجھی لکھا کہ ’بنایا بھابھی نے یہے اور سارا کریڈٹ خود لے رہے ہیں۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں