فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن حد تک کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت ایک روز کے دوران حیران کن حد تک کم ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمت 1789 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، کوئٹہ، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن حد تک کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ سونے کی قدر 7 ہزار 800 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 24 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

اُدھر 10 گرام سونے کی قدر 6 ہزار 687 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 481 روپے کم ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں