فٹبال ورلڈ کپ 2022کوالیفائنگ راؤنڈ، فرانس نے قازقستان کو ہرا دیا

فٹ بال ورلڈ کپ 2022کوالیفائنگ راؤنڈ میں فرانس نے قازقستان کو آٹھ صفر سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے پسندیدہ کھیل فٹ بال کے مقابلے جاری ہیں، پیرس میں ورلڈ کپ 2022کا کوالیفائنگ راؤنڈ میچ ہوا جس میں فرانس نے قازقستان صفر کے مقابلے 8گولوں سے ہرا دیا۔

کیلین ایمباپے نے پہلے 32منٹ میں شاندار ہیٹرک اسکور کردی، سپر اسٹار کھلاڑی نے 6، 12 اور 32 ویں منٹ گول کر کے فرانس کو پہلے ہاف سے پہلے ہی 3 گولوں کی برتری دلائی ۔

دوسرے ہاف میں بھی گول گول کی گونج سنائی دی، پہلے ہاف کے بعد کارم بینزیما نے 2، ایڈرن ریبیوٹ، کیلین ایمباپے اور اینٹوئن گریز مین نے ایک ایک گول کیا۔

قازقستان کے کھلاڑی ایک گول بھی نہ کرسکے۔

فرانس نے شاندار فتح کے ساتھ گروپ ڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں