عوام کیلئے ایک اور پٹرول بم تیار، یکم نومبر سے قیمتوں میں اضافے کا امکان

کراچی: حکومت نے غربت اور مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے ایک اور پٹرول بم تیار کرلیا، یکم نومبر سے قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں ڈالر کی قیمتوں میں اضافے اور عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمت کی وجہ سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم نومبر سے میں ملک میں پٹرول مزید 7 روپے فی لیٹرتک مہنگاہوسکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ہے۔

یادرہے کہ حکومت ہر 15 دن میں پٹرول کی قیمت کا تعین کرتی ہے۔16 اکتوبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں