عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری ہو گئے

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ لیجنڈ اداکار عمر شریف اور ان کے اہل خانہ کو امریکا کے ویزے جاری ہو گئے ہیں۔

‏شہباز گل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے ایشو ہو گئے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمر شریف اپنے علاج کے لیے اہلخانہ کے ہمراہ جلد امریکا کے لیے روانہ ہوں گے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمر شریف اور ان کے اہلخانہ نے تعاون پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے۔


دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عمر شریف کو لے جانے کے لیے ائیر ایمبولنس بھی کل تک کراچی پہنچ جائے گی، کچھ دیر میں عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو پاسپورٹ مل جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں