عمر اکمل کی لڑکی کے ساتھ ٹک ٹاک وڈیو وائرل

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کی ٹک ٹاک ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

کرکٹر عمر اکمل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک خاتون کے ساتھ بالی ووڈ گانے پر لپ سنگ کرتےاور پرفارم کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔تاہم ویڈیو میں خاتون کا چہرہ نظر نہیں آرہا جب کہ بہت سارے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ عمر اکمل کی ٹک ٹاک ویڈیو ہے۔

عمر اکمل کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ ٹوئٹر پر موجود ایک صارف نے لکھا کرکٹ میں چانس نہیں بن رہا تو لڑکے نے ٹک ٹاک بنانی شروع کردی۔کچھ لوگوں نے عمر اکمل کے کانفیڈنس کی داد دی۔تو کسی نے مزاقاً کہا ہاتھ پکڑنا اسکرپٹ میں نہیں تھا۔ سامعہ رانا نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا بہت ٹیلنٹ ہے ہماری ٹیم میں۔

قرۃ العین نامی صارف نے لکھا مجھے لگتا ہے عمر اکمل ایک کرکٹر سے زیادہ مووی اسٹار بننا پسند کریں گے۔ظفر نامی ٹوئٹڑ ہینڈل سے لکھا گیا عمر اکمل ہر چیز سے آزاد ہیں میرا مطلب ہے وہ جانتے ہیں کرکٹ ان کے لیے نہیں ہے لہذا اب وہ ’’ٹولی ووڈ‘‘ کے آڈیشنز کی تیاری کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں