عمر اکمل کلب کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے پر امید

قومی کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ میں کلب کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیلوں گا۔

تفصیلات کے مطابق عمر اکمل نے آج کلب میچ میں شرکت کی ہے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہو رہی کہ کرکٹ دوبارہ کھیل رہا ہوں ، پی سی بی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھے اجازت دی گئی ہے۔

عمر اکمل کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کہ کرکٹ میں اچھا کروں گا، ڈومیسٹک کی پرفارمنس پر منحصر ہے کہ آگے سلیکٹرز کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو ہوا اسے بھلا کر آگے کا سوچ رہا ہوں، میرا فوکس کرکٹ پر ہے اور مجھے اس میں اچھا کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں