عائزہ خان انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

معروف اداکارہ عائزہ خان فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔

اس کے ساتھ ہی وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ بھی ہیں۔

عائزہ خان نے ایک کروڑ فالورز کا سنگِ میل گزشتہ روز عبور کیا اور اب وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ ہیں۔

ان کے بعد انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکارہ ایمن خان ہیں جن کے 90 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ ماہرہ خان 79 لاکھ فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں