عائزہ اور دانش بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کے ساتھ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے بھارت کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ۔

حال ہی میں اس جوڑی کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک سیلفی پوسٹ کی گئی ہے جس میں انہیں بھارتی نامور گلوکارہ کے ہمراہ دیکھا گیا ہے۔اس سیلفی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش تیمور بھارتی نامور گلوکارہ نیہا ککڑ اور ان کے شوہر کے ساتھ دبئی میں موجود ہیں۔

اس سیلفی کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور، نیہا ککڑ سے ملاقات پر بہت خوش ہیں جبکہ بھارتی گلوکارہ بھی خوش نظر آرہی ہیں۔اس تصویر کو دانش تیمور کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں