طالبان کی حکومت میں چور کو کیا سزا دی گئی؟ تصویر وائرل

افغانستان میں طالبان کے مکمل کنٹرول اور پھر حکومت قائم ہونے کے بعد چور کو پکڑے جانے پر سر عام سزا دی گئی ہے۔

مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغانستان سے منسلک خبر رساں ادارے کے اکاؤنٹ نے ایک شخص کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں اس چور کو پکڑا گیا ہے۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ سزا کے طور پر چور کا منہ کالا کیا گیا اور اسے سڑک پر پھرایا گیا۔

تاہم یہ سزا کس کی جانب سے دی گئی یا اس شخص کی چوری سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں